کوئٹہ ، زرغون روڈ کے قریب دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی
کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار سمیت
10 افراد زخمی ہوگئے۔کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر الخیر اسپتال کے قریب
پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار
سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا
گیا۔ذرائع کے مطابق دھماکا اس وقت کیا گیا جب پولیس موبائل زرغون روڈ سے
گرز رہی تھی۔
دھماکے کے فوری بعد ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔ سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ کا جائزہ
لے رہے ہیں کہ دھماکے کی نوعیت کیا تھی۔
دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل سمیت ایک گاڑی جبکہ ایک موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا۔