Aug 11, 2016 06:19 pm
views : 1137
Location : Different Areas
Dera Ismail Khan- Civil Society and Journalist Protest Rally against Quetta Incident
ڈیرہ اسما عیل خان ، صحافی برادری اور سول سوسائٹی کی جانب سے سا نحہ کو ئٹہ کے خلاف خصوصی واک کا اہتمام
ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسما عیل خان میں بھی سانحہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے
خلاف صحافی برادری اور سول سوسائٹی کی جانب سے ایک خصوصی واک کا اہتمام کیا
گیا جس میں سانحہ کوئٹہ کے واقعے کی شدید مذ مت کی گئی اور مظاہرین نے
حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے
کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ اس واک میں مقامی صحافیوں کے ساتھ ساتھ سول
سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جن میں خواتین کی بھی ایک بڑی
تعداد موجود تھی۔واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے
جن پر شہدائے کوئٹہ اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ
شہریوں کو امن فراہم کرنے کے مطالبات بھی درج تھے۔
مظاہرین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کی جتنی
بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور دہشتگردایسے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست
نہیں کرسکتے۔
مظاہر ین کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ ایک قومی سانحہ ہے پاکستان میں
آرمی پبلک اسکول کے بعد یہ بڑا واقعہ ہے۔حکومت نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی
معنوں میں عمل درآمدکرایاجائے۔
اس موقع پر ڈیرہ اسما عیل خان کے سینئر صحافی ابو المعظم ترابی ،فضل عباس
،رضوان محسود ، اور محسن خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے صحافی دہشت گردی کے
خلاف جنگ میں دیگراداروں کی طرح شانہ بشانہ کھٹرے ہیں۔شہید صحافیوں کا خون
ضروررنگ لائے گا،پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت کا فرض
بنتا ہے وہ صحافیوں کو تحفظ دیں۔