Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 12, 2016 03:33 pm views : 1169

Location : Foreign Office

Islamabad- Advisor to PM for Foreign Affairs Sartaj Aziz Press Conference
  • Urdu

اسلام آباد ، شبہ ہے کوئٹہ دھماکے میں طالبان کو افغان خفیہ ادارے کی حمایت حاصل تھی، سرتاج عزیز

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری طالبان کے ایک گروپ نے تسلیم کی اور شبہ ہے کہ اس گروپ کو افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کی حمایت حاصل تھی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ طالبان کے ایک گروپ نے کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے، شبہ ہے کہ اس گروپ کو این ڈی ایس کی حمایت حاصل ہے، این ڈی ایس اوررا کا گٹھ جوڑ بھی سامنے ہے، افغانستان سے کہیں گے کہ این ڈی ایس اور آئی ایس آئی کا رابطہ بحال کریں تاکہ دونوں ملکوں کی انٹیلی جینس ایجنسیوں کے رابطے سے کوئٹہ جیسے واقعات سے بچا جا سکے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت افغان فوجیوں کی تربیت اور انہیں چار ہیلی کاپٹرز فراہم کر رہا ہے تاہم ہم کہتے ہیں کہ این ڈی ایس اور آئی ایس آئی میں تعاون سے غلط فہمیوں میں کمی آئے گی، افغانستان کے اندرونی حالات خراب ہیں اور افغانستان کی سرحد پر جو بھی گیٹ بنایا جائے گا وہ پاکستانی حدود میں ہوگا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے گرفتار کئے گئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک کے حوالے سے ثبوت تیار کر رہے ہیں، کلبھوشن یادیو اکیلا نہیں بلکہ اس کا نیٹ ورک بلوچستان میں کام کر رہا تھا تاہم آئندہ ماہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھیں گے اور اس حوالے سے تیار کردہ دستاویزمیں را کے پاکستان میں مداخلت کے کافی ثبوت ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کا ایجنڈا سرفہرست ہو گا تاہم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں، مقبوضہ کشمیر میں کرائسس موجود ہے جس پر بات کرنا ہو گی تاہم فریقین کی رضامندی کے بغیر عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جا سکتے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ نیوکلئیر سپلائر گروپ کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو کامیابی ملی اور کئی رکن ممالک نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا جب کہ رکن ممالک سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کو این ایس جی کی ایک ساتھ رکنیت دی جانی چاہیے، امید ہے کہ پاکستان کو بائی پاس کر کے بھارت کو این ایس جی میں مواقع نہیں دیئے جائیں گے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان این ایس جی کا رکن بننے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، ہم این ایس جی کی رکنیت کی شرائط کو کافی حد تک پورا کرتے ہیں، رکنیت ملنے پرپاکستان نیوکلیئرتوانائی ٹیکنالوجی تک بہتر رسائی حاصل کرسکے گا، پاکستان کا جوہری پروگرام عالمی قوانین اور معیارات سے ہم آہنگ ہے اور تمام نیوکلیر مواد پر کافی اچھے سیف گارڈز ہیں جب کہ حال ہی میں پاکستان نے پبلک اسٹیٹمنٹ فار نیوکلیئرٹیسٹ کی شرط بھی پوری کی، پاکستان ابھی تک نیوکلیئر ہتھیاروں سے پاک دنیا کے عزم پر قائم ہے اور ہم نے بھارت کے ساتھ نیوکلیئر ٹیسٹنگ کے حوالے سے معاہدے کا بھی اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی دہشت گردوں کو ہمارے سسٹم میں گھسنے کا موقع مل جاتا ہے اور کوئٹہ جیسے واقعات ہوجاتے ہیں تاہم یہ تاثر دینا کہ پاکستان الگ تھلک اور کٹا ہوا ہے ٹھیک نہیں ہے، ہمسایوں سے پرامن تعلقات برقرار رکھنا ترجیحات میں شامل ہے، بھارت سے مسئلہ کشمیر پر علیحدہ مذاکرات ہونے چاہیئے جب کہ اس حوالے سے سیکرٹری خارجہ بھارتی ہم منصب کو خط لکھیں گے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی سفیروں کی کانفرنس کی سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دی ہیں اور وزیراعظم سے منظوری کے بعد 7 نکاتی خارجہ پالیسی ترتیب دیں گے تاہم یہ تاثر درست نہیں کہ پاکستان سفارتی طور پر تنہائی کا شکار ہے۔

Recent News

Iran-US Technical Talks to Resume Next Week 1:47
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week
Jun 24, 2026 02:50 pm
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge 2:23
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge
Jun 24, 2026 02:24 pm
Six Terrorist Killed in Clash Between Police and Terrorists in Lower Dir 1:02
Six Terrorist Killed in Clash Between Police and Terrorists in Lower Dir
Jun 24, 2026 11:30 am
Massive Fire at Islamabad Weekly Sunday Bazaar Reduces 335 Shops and Stalls to Ashes 1:21
Massive Fire at Islamabad Weekly Sunday Bazaar Reduces 335 Shops and Stalls to Ashes
Jun 24, 2026 11:00 am
Iranian President Arrives in Islamabad with High-Level Delegation for Official Visit 1:29
Iranian President Arrives in Islamabad with High-Level Delegation for Official Visit
Jun 23, 2026 04:24 pm
National Assembly Approves Pakistan’s Budget for Fiscal Year 2026–27 1:01
National Assembly Approves Pakistan’s Budget for Fiscal Year 2026–27
Jun 23, 2026 03:47 pm
Tight Security Measures in Rawalpindi Ahead of Iranian President’s Pakistan Visit 1:19
Tight Security Measures in Rawalpindi Ahead of Iranian President’s Pakistan Visit
Jun 23, 2026 03:06 pm
Profit Mafia Active as Solar Panel Prices Refuse to Fall 2:12
Profit Mafia Active as Solar Panel Prices Refuse to Fall
Jun 23, 2026 11:37 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved