Aug 14, 2016 02:51 pm
views : 1038
Location : Convention Centre
Islamabad- President Mamnoon Hussain addresses in Flag Hoisting Ceremony
اسلام آباد ، دہشتگردی کے شہدا ء کے لہو کا ایک ایک قطرہ ہم پر قرض ہے، صدرممنون
صدر ممنون حسین نے کہا کہ دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے لہو کا ایک ایک
قطرہ ہم پر قرض ہے، سانحہ کوئٹہ کے متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں۔دیدہ اور
نادیدہ دشمن کو بھاگنے نہیں دیاجائے گا۔
پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں
ہوئی۔صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے سبز ہلالی پرچم فضا میں
بلند کیا۔ تقریب میں قومی ترانہ پڑھا گیا ،تقریب میں تینوں مسلح افواج کے
سربراہان موجود تھے۔ تقریب میں سائرن بجایاگیا۔
اسلام آباد کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
صدر ممنون حسین نے کہا کہ دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے لہو کا ایک ایک
قطرہ ہم پر قرض ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ
ہے، سانحہ کوئٹہ پر ہمارے دل دکھی ہیں ،غمزہ خاندان خود کو تنہا نہ
سمجھیں۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے ،نیشنل ایکشن
پلان کے تحت آپریشن ضرب عضب کے نتائج حوصلہ افزا ء ہیں۔ دیدہ اور نادیدہ
دشمن کو بھاگنے نہیں دیاجائے گا ، یقین ہے آخری کاری ضرب لگا کر دہشتگردوں
کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیں گے۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ قوم کی بیٹیاں علم و ہنر کی دولت سے مالا مال
ہوکر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گی،نوجوانوں کے جوش و جذبے کو
جذبہ تعمیر میں بدلنے کی ضرورت ہے،ہماری تاریخ کے سنہری نقوش مشعل راہ
ہیں،یوم آزادی پر کشمیری بھائیوں کو بھولنا نہیں چاہیے۔
صدر ممنون حسین نے کہاکہ کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت
اور مدد جاری رکھیں گے،بدی کی قوتوں کو سرنگوں کرکے اپنے وطن کو اندھیروں
سے پاک کرنے کے لیے قوم متحد ہوجائے۔