کراچی ،مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد
کراچی میں ہر سال کی طرح اس بار بھی مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔
مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی اور پاکستان نیول
اکیڈمی کے چاک و چوبند کیڈٹس نے مزار کی سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے۔
کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور عدنان احمد نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مراز
قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، کموڈور عدنان نے
مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔
گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات
کئے گئے تھے، سیکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کے جوانوں کی بڑی تعداد
موجود تھی جب کہ گارڈز کی تبدیلی سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی مزار کی
تلاشی لی۔
یوم آزادی پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ مراد علی
شاہ کی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری ، پھولوں کی چادر
چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ کراچی میں یوم آزادی پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت
العباد خان اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار
قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ تمام لوگوں
کو یوم آزادی مبارک ہو ، قوم کے چہروں پر یوم آزادی کی خوشی اور ولولہ ہے۔
ایک ہفتے سے لوگوں کی مسکراہٹ گواہی دے رہی ہے کہ تمام مسائل پر قابو پالیں
گے۔ قائد اعظم کے ویژن کو آگے لے کر چلیں گے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے
کہا کہ بڑی خوشی ہے کہ 2016 کی جشن آزادی مل کر منا رہے ہیں۔ خوشی ہے کہ
گورنر کے ساتھ مزار قائد پر حاضری دینے کی سعادت ملی۔ آزادی کے دن قائد
اعظم اور قربانی دینے والوں کو یاد کرنا ضروری ہے۔ بزرگوں کی قربانیوں سے
پاکستان حاصل ہوا ہے۔ تمام لوگوں کو ساتھ ملا کر چلیں گے۔