پشاور ، بچوں کا اغوا ء کا معاملہ، ملزمان کی نشاند ہی پر میاں بیوی گرفتار
سی سی پی اوعباس مجید مروت کا کہنا تھا کہ پشاور سے نومولود بچوں کو اغواء
کرکے فروخت کرنے والے گروہ کی نشاندہی پر میاں بیوی کو گرفتار کرلیا
گیاجنہوں نے اپنی نومولود بچی کوایک لاکھ روپے کے عوض خود ہی اغواء کاروں
کے ہاتھ فروخت کیا تھا۔
پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے سی سی پی اوعباس مجید مروت نے کہاتھا
کہ پشاور کے پرائیویٹ اسپتالوں اور میٹرنٹی ہومز سے بچوں کو اغواء کرکے
فروخت کرنے والے گروہ کے 7 ارکان کی نشاندہی پر میاں بیوی کو گرفتار کیا
گیا۔دونوں نے اپنی نومولود بچی کو اغواء کار گروہ کے ہاتھ فروخت کیا تھا۔
پولیس کے مطابق بچی کے والدین نے رقم کے عوض بچی فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، دونوں گرفتار ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سی سی پی اوعباس مجید مروت نے مزید کہا تھا کہ اغواء کار گروہ کے 7 ارکان
پہلے سے گرفتارکئے جاچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نجی اسپتالوں
اور میٹرنٹی ہومز سے نومولود بچے اغواء کرکے 70 ہزار سے 3 لاکھ تک میں
فروخت کرتے تھے۔
سی سی پی اوعباس مجید مروت کا مز ید کہنا تھا کہ گروہ کے ایک رکن نے نو بچوں کو فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔