Aug 16, 2016 05:53 pm
views : 955
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Outgoing President AJK Muhammad Yaqoob Khan
اسلام آباد ،وزیر اعظم نواز شریف کی سبکدوش ہونے والے آزاد کشمیرکے صدر محمد یعقوب خان سے الوادعی ملاقات
اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی سبکدوش ہونے والے آزاد کشمیرکے صدر محمد یعقوب خان سے الوادعی ملاقات ہو ئی۔
تفصیلا ت کے مطابق ا سلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی سبکدوش ہونے
والے آزاد کشمیرکے صدر محمد یعقوب خان سے الوادعی ملاقات وزیر اعظم ہاوس
میں ہوئی۔ملاقات میں وزیراعظم نے ریاستی اموراحسن طریقے سے انجام دینے
پرسردار یعقوب کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کے
تسلسل سے جمہوری نظام مستحکم ہوا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کشمیریوں کی سیاسی
،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گی ساتھ ہی وزیراعظم نے عالمی برادری سے
اپیل کی کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم کا نوٹس لے۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی آج نئے صدر کا انتخاب کررہی ہیں
جس کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق
سفارتکار مسعود احمد خان جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے لطیف اکبر صدارتی
امیدوارہے۔