Aug 17, 2016 05:10 pm
views : 1097
Location : Lady Reading Hospital
Peshawar - UNICEF Organizes Breastfeeding Seminar
پشاور، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں صوبائی حکومت اور یونیسف کے تعاون سے بریسٹ فیڈنگ سیمینار کا انعقاد
پشاورمیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بریسٹ فیڈنگ پر صوبائی حکومت اور یونیسف کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
لیڈی ڈاکٹر بشری خلیل کا کہناتھا کہ پاکستان میں ماؤں کا بچوں کو دودھ پلانے کا رحجان 37 فیصد ہیں جو کہ اس خطے میں سب سے کم ہے۔
لیڈی ڈاکٹر بشری خلیل کا کہناتھا کہ تمام دنیا میں بریسٹ فیڈنگ کا ہفتہ
منایا جاتا ہے لیکن پاکستان میں حکومت نے اس کے لیے پورا مہینہ مختص کیاہے
تاکہ لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی ہو اور اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ
مائیں اپنے بچوں کو کم از کم 2 سال تک دودھ پلائیں تاکہ ہماری آئندہ آنے
والی نسل تندرست اور توانا ہو اور اگر مائیں ڈبوں کے دودھ کا استعمال
کرینگی تو بچے غذائی کمی کا شکار ہو کر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو
جائینگے۔