Aug 18, 2016 06:45 pm
views : 1010
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Ministry of Foreign Office Weekly briefing
اسلام آباد ، مودی نے بلوچستان سے متعلق بیان دے کر ریڈ لائن عبور کی ہے،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ مودی نے بلوچستان سے متعلق
بیان دے کر ریڈ لائن عبور کی ہے ، بھارتی وزیراعظم کا بیان مقبوضہ کشمیرمیں
ریاستی دہشت گردی کو چھپانے کے لئے دیا گیا، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری
بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا
کہنا تھا بلوچستان پاکستان کا اہم جزہے۔ پاکستان کے مختلف حصوں میں عوام
بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تخریبی کاروائیوں کا شکارہیں کلبھوشن
یادیواوراس کا نیٹ ورک بھی بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی و تخریب کاری
میں مصروف تھا۔
بھارتی وزیر اعظم کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس
زکریاکا کہنا تھا کہ مودی نے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم
پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی۔ کشمیرمیں بھارتی ظلم وستم دنیا نے دیکھ
لیا ہے نفیس زکریا نے بتایا کہ پاکستان نے تمام سارک ممالک کے وزرائے خزانہ
کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے جس میں بھارتی وزیر خزانہ بھی شامل ہیں۔تاہم
ابھی بھارتی حکام کی جانب سے انکے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کی تصدیق
نہیں ہوئی۔
کشمیر پرخصوصی مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریانے
کہا کہ پاکستانی سیکریٹری خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کو کشمیر پر
مذاکرات کی دعوت دی ہماری خواہش ہے کہ پاک بھارت بات چیت خصوصی طور پر
کشمیر سے متعلق ہواس موقع پر ترجمان نے پاک بھار ت مذاکرات پر مزید بات
کرنے سے انکار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بتایا کہ پاکستان کا
موقف رہا ہے کہ شام کے مسئلہ کا حل شامی عوام کی خواہش کے مطابق طے کیا
جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف
آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت
کریں گے جہاں وہ کشمیر میں ریاستی جبر کا معاملہ اٹھائیں گے۔