Aug 18, 2016 06:46 pm
views : 1115
Location : Different Areas
Jaffarabad- Locals Citizens Protest against Indian PM Narendra Modi
جعفر آباد ،بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کیخلاف احتجاج
بلوچستان کے کئی شہروں میں محب وطن شہریوں نے بھارتی مداخلت کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
بلوچستان کے عوام نے نریندر مودی کے بیان کو یکسر مستردکر دیا ، بھارتی
مداخلت اور متنازعہ بیان کے خلاف بلوچستان میں مظاہرے جاری ہیں ، چمن ،چاغی
، دالبندین ، سبی، نوشکی میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور مودی کے بیان کے خلاف سبی میں ریلی نکالی
گئی ، ریلی میں ہندو برادری کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ جعفر آباد کے
شہری بھی بھارتی وزیراعظم کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر آگئے۔
چمن میں متحدہ قبائل نے احتجاجی ریلی نکالی جو پاک افغان بارڈر پر اختتام
پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نعرے بازی کرتے رہے۔ نوشکی میں نکالی گئی احتجاجی
ریلی میں پتلا بھی جلایا گیا۔
بلوچستان کے کئی شہروں میں محب وطن شہریوں نے بھارتی مداخلت کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا۔