کراچی ،اسٹرٹیجک پالیسی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے،وزیر اعظم نواز شریف
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسٹرٹیجک پالیسی پر کوئی سمجھوتا نہیں
کرینگے، پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹینکر کی تیاری پرخوشی ہے ، امید ہے
پاک ترکی تعاون سے مزید فلیٹ بھی تیار ہوں گے ، فلیٹ ٹینکر کی تیاری دفاعی
پیداوار میں خود انحصاری کے حصول میں مدد گارثابت ہوگی۔
کراچی میں وار شپ فلیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف
کا کہنا تھا کہ ہمارا وڑن معاشی طور پر مضبوط جمہوری پاکستان ہے، فلیٹ کی
تیاری پروزارت دفاعی پیداوارمبارکباد کی مستحق ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی ہر آزمائش پر
پوری اتری ہے ، ترکی سے ہمارے معاشرتی، سماجی اور تہذیبی تعلقات ہیں، دفاع
کے شعبے میں دونوں ملکوں کے تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ،
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ
آصف، وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور میر حاصل بزنجوبھی تقریب میں
موجود تھے۔
اس سے قبل گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد
علی شاہ نے ایئر پورٹ پروزیراعظم کااستقبال کیا۔اس موقع پرمسلم لیگ(ن)کے
رہنما اسماعیل راہو،سینیٹر سلیم ضیاء اورنہال ہاشمی بھی موجودتھے۔