Aug 20, 2016 06:50 pm
views : 1001
Location : Domestic Place
Khankah Dogran- Honor Killing
خانقاہ ڈوگراں،غیرت کے نام پر حوا کی ایک اور بیٹی قتل
خانقاہ ڈوگراں میں غیرت کے نام پر حوا کی ایک اور بیٹی کو ابدی نیند سلا
دیا گیا۔ باپ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جواں سالہ بیٹی کو چھری سے ذبح کر
دیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔
خانقاہ ڈوگراں محلہ رضا آباد کے رہائشی امجد وڑائچ کو اپنی شادی شدہ بیٹی
کے کرادر پر شک تھا۔ مقتولہ کی والدہ عنصر بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا ہے کہ انکی 25سالہ بیٹی مدیحہ کا کردرا ٹھیک نہیں تھا وہ کئی بار
گھر سے بھاگ چکی تھی آج بھی کئی دن گھر سے باہر رہنے کے بعد گھر آئی تو طیش
میں آکر اسکے والد نے اسے چھری سے ذبح کر دیا ہے۔
مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی اور اسکا شوہر پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔
پولیس نے موقع سے آلہ قتل برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ لڑکی کا
والد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔