Aug 22, 2016 04:52 pm
views : 1332
Location : Ring Road Cattle Mandi
Peshawar- Cattle Mandi Open in Ring Road
پشاور، رنگ روڈ مویشی منڈی،قیمتیں آسمان پر، خریدار غائب
جیسے
جیسے عید الاالضحیٰ کے دن قریب آرہے ہیں ویسے ہی ملک کے مختلف شہروں کی
بیشتر مویشی منڈیوں میں جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔مختلف گاؤں
اور دیہات سے چھوٹے بڑے تمام جانوروں کو عید قرباں میں قربانی کے لیے
شہروں میں لایاجارہاہے۔
پشاورکے مختلف علاقوں میں مویشی منڈیاں سجائی گئی ہیں۔مہنگائی کے تناسب سے
جانوروں کی قیمتوں میں بھی پچھلے سال کی نسبت دگنااضافہ ہوگیاہے جس کے
باعث شہر میں لگائی گئیں مویشی منڈیاں خریداروں کی منتظردکھائی دیتی ہیں جن
میں ہزاروں جانور خریداروں کی تلاش میں ہیں۔
پشاورمیں رنگ روڈپرواقع ایک مویشی منڈی بھی کچھ ایساہی منظرپیش کررہی ہے
جہاں عید قرباں میں قربانی کے لیے جانورتو بے شمارلائے گئے ہیں لیکن قیمتوں
میں اضافے کے باعث خریدار عدم دلچسپی کامظاہرہ کررہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب مویشیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی
ہیں تو دوسری جانب منڈیوں میں صفائی کے حوالے سے کوئی انتظامات نہیں کئے
گئے ہیں۔