کراچی ، سانحہ کوئٹہ کیخلاف وکلا ء کی سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں ہڑتال
کراچی میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف وکلا نے سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں ہڑتال
کر دی۔پاکستان بار کونسل کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف وکلاء نے سٹی کورٹ
اور ملیرکورٹ میں ہڑتال کر دی جس کے باعث مقدمات کی سماعت التواء کا شکار
ہو گئیں۔ سماعت ملتوی ہونے کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
وکلا کی ہڑتال کے باعث جیلوں سے قیدیوں کو عدالتوں میں نہیں لایا گیا۔
کراچی بار کے صدر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اسلام آباد کے سامنے دھرنا ہو گا جبکہ کراچی میں صرف عدالتوں کا بائیکاٹ ہو گا۔