Aug 23, 2016 03:42 pm
views : 1184
Location : Azizabad, Nine Zero
Karachi- Rangers seal MQM secretariat, media cell, different zonal offices
کراچی،ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کو سیل کردیا گیا
کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کو رینجرز کی جانب سے سیل کردیا
گیا، ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر کے علاوہ شہر کے 15 سے زائد سیکٹر آفسز پر
رینجرز کے چھاپے، متعدد سیکٹرز آفس کو بھی سیل کردیا گیا۔
کراچی پریس کلب میں جاری بھوک ہڑتال کے دوران قائد متحدہ کی جانب سے کی گئی
اشتعال انگیز تقریر کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر سندھ رینجرز
نے عزیز آباد کا گھیراؤ کرکے ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر نائن زیرو کو سیل
کردیا۔ نائن زیرو پر کارروائی کے دوران رینجرز نے ایم کیو ایم کی ویب سائٹ،
میڈیا سیل، ایم پی اے ہاسٹل سمیت دیگر شعبہ جات کو بند کرادیا۔
ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر کے سیل ہونے کے ساتھ ساتھ پولیس نے شہر بھر میں
ایم کیو ایم کے 15 سے زائد سیکٹر آفسز پر چھاپے مار کر متعدد افراد کو
گرفتار جبکہ دفاتر کو بھی سیل کردیا۔ سیل ہونے والوں میں گلشن اقبال،
گلستان جوہر، جمشید کوارٹر، بلدیہ ٹاؤن سمیت دیگر سیکٹر آفسز شامل ہیں۔