Aug 23, 2016 03:43 pm
views : 962
Location : Governor House
Karachi- Corps Commander Karachi meets Governor Sindh
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی گورنرہاؤس میں ملاقات
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید
مختار نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقا ت میں کراچی کی صورتحال پر تفصیلی
جا ئزہ لیا گیا۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید
مختارپاکستان نے ملاقا ت میں اس با ت کا عزم کیا کہ سالمیت کے خلاف لوگوں
کو بھڑکانے اور اکسانیکی کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا،انہیں
کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،ملک کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے
گی ،کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رکھا جائے گا۔شہر کے امن
کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے ، امن و
امان کا مسئلہ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی ہوگی۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے
والوں ، شرپسندوں اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق
کاروائی کی جائے۔صوبہ میں امن کے قیام کے لئے رینجرز اور قانون نافذ کرنے
والے دیگر اداروں نے بے شمار قربانیاں دی ھیں جنہیں رائیگاں جانے نہیں دیا
جائے گا۔