Aug 24, 2016 05:59 pm
views : 1012
Location : Different Areas
Dadu- Local Body Election, Polling Starts
دادو،بلدیاتی انتخابات کا آخری معرکہ،ضلع کونسل دادو کیلئے چیئرمین اور
وائس چیئرمین پر پی پی پی اور عوامی اتحاد پارٹی کے درمیان مقابلہ جاری
دادومیں بلدیاتی انتخابات کا آخری معرکہ آج ہے جس میں ضلع کونسل دادو کیلئے
چیئرمین اور وائس چیئرمین کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے اس سلسلے میں
انتخابات میں پی پی پی کی جانب سے چیئرمین ضلع کونسل دادو سردار اشرف خان
سولنگی ، وائس چیئرمین نادر خان عرف بلا خان شاہانی، اورعوامی اتحاد پارٹی
کی جانب سے چیئرمین عمر دین عرف خالد حسین اور برکت علی کھوسونامز دہیں
جوکہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے مد مقابل ہیں۔
ضلع کونسل دادو میں منعقد ہونے والی پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کا عمل شروع ہو
چکا ہے ،ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 97ہے جس میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے 86ووٹ
اور عوامی اتحاد کے 11ووٹ ہیں۔ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری ہے
جبکہ ضلع کونسل میں ارکان کی جانب سے ووٹ کاسٹنگ کا عمل جاری ہے۔
پولنگ اسٹیشن پر کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے رینجرز اور پولیس کی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔