Aug 24, 2016 06:01 pm
views : 986
Location : KMC Old Building
Karachi- MQM Leader Dr Farooq Sattar Media Talk
ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر پیچھے مڑکردیکھنے والے نہیں،ڈاکٹر فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار کی اولڈ کے ایم سی بلڈنگ کے
باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ کراچی
والے ایم کیو ایم کو نمائندہ جماعت مانتے ہیں اور وسیم اخترکراچی والوں کے
میئر ہیں جو پیچھے مڑ کر دیکھنے والے نہیں ہیں، مشکل حالات میں کام کررہے
ہیں، سب کو صبر پر مبارکباد دیتا ہوں، ایسا صرف نظریاتی سیاست کرنے والے ہی
کرسکتے ہیں جب کہ مفاد کی سیاست کرنے والے ایسے مشکل وقت میں نہیں چل
سکتے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وسیم اختر
بھاری اکثریت سے میئر کراچی منتخب ہوں گے جو کراچی کو تیزی سے ترقی کی طرف
لیکر جائیں گے۔صحافیوں نے فاروق ستار سے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق سوال
کیا تو اس کا جواب انہوں نے شعر کی صورت میں دیا، جو سفر اختیار کرتے ہیں ،
وہی دریا کو پار کرتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی
کے اختیارات سے متعلق ایم کیو ایم قائد نے بھی بیان جاری کردیا، فیصلے
پاکستان سے ہورہے ہیں، اب کوئی مسئلہ نہیں رہا، سیاسی دفاتر نہیں ہمارے
عوامی دفاتر ہیں، اپیل کرتا ہوں کہ نائن زیرو اور دیگر دفاتر کھولے جائیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کل رات عشاء کی نماز
تک جو ابہام تھا وہ فجر کی نماز کے بعد کلئیر ہوگیا جب کہ نسرین جلیل غلط
فہمی کا شکار ہوگئی تھیں ان کی کنفیوژن دور کی جاچکی ہے اور ڈاکٹر عامر
لیاقت جذباتی ہیں، وہ ہمارے ہی ہیں، نظریاتی طور پر وہ ہمارے ہی ہیں۔