لا ہور، پاکستان تحر یک انصاف کا متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی پاکستان مخالف تقریر کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ
لا ہورمیں پاکستان تحر یک انصاف نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی پاکستان مخالف تقریر کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا۔
تفصیلا ت کے مطابق لا ہورمیں پاکستان تحر یک انصاف نے متحدہ قومی موومنٹ کے
قائد کی پاکستان مخالف تقریر کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا۔پاکستان تحر یک
انصاف نے لاہور پر یس کلب کے سامنے ایم کیوایم قائد کے خلاف شد ید احتجاج
کیا اور پارٹی پر پابندی لگانے کی اپیل کی۔
احتجاجی مظاہر ے میں کارکنان نے ایم کیوایم قائد کے خلاف شد ید نعرے بلند کئے اور قائد ایم کیو ایم کو پا کستان کا غدار قر ار دیا۔
اس موقع پر مظاہر ین نے ہا تھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا ررکھے تھے جن
پر ایم کیو ایم کے قائد اور پارٹی کے پا پندی کے نعر ے درج تھے۔مظاہر ین
نے ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں میڈیا ہا ؤس پر حملے کے خلاف بھی شدید
احتجاج کیا اور کہا کہ کراچی میں جن لو گو ں نے میڈیا ہا ؤس پر حملے کئے
ہیں ان کو سخت سے سخت سزا دی جا ئے۔
اس موقع پر مظاہرے میں شر یک خاتون کارکن تبسم انور کا کہنا تھا کہ ایم کیو
ایم قائد کی پا کستان مخالف تقر یر کی سخت مذمت کر تے ہیں۔حکومت پاکستان
سے مطالبہ ہے کہ صر ف مذمت سے کا م نہیں چلے گا ،حکومت کو چا ہئے کہ وہ ایم
کیو ایم کے قائد کو لند ن سے پاکستان لائیں اور ان کو سخت سے سخت سزا
دیں۔اور ساتھ ہی کراچی میں جو میڈیا ہاؤس پر حملے ہو ئے ہیں ہم ان کی شد ید
الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔آج ہم میڈیا کی وجہ سے کھڑے ہیں اور میڈیا ہی ہر
سچائی کو سامنے لا تاہے۔