پشاور، پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ میں نظر انداز کیے جانے کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے
خیبر پختونخوا میں پشاور میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں پر مشتمل
کاریڈور فرنٹ کے عمائدین نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ میں نظر
انداز کیے جانے کا ذمہ دار صوبائی حکومت کو قرار دے دیا ہے۔ کاریڈور فرنٹ
کے کنونیئر سید عالم محسود کہتے ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی
کی حکومت نے بھی خیبر پختونخوا کے عوام کو دھوکے میں رکھا ہے۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کاریڈور فرنٹ پینل کے
عہدیداروں نے انکشاف کیا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ صوبائی حکومت نے اقتصادی
راہداری منصوبے کیلئے پہلے ہی ایک سو بیس کلومیٹر زمیں سیکشن فور کے تحت
وفاقی حکومت کو فراہم کردی ہے اور یہ اعلامیہ پانچ نومبر سال 2015 میں جاری
کیاگیا جو کہ ثابت کررہاہے کہ صوبائی حکومت صوبے کی عوام کو دھوکہ دے رہی
ہے۔
کاریڈور فرنٹ کے عہدیداروں کا کہنا تھاکہ اگر صوبائی حکومت نے ایک ہفتہ کے
اندر اعلامیہ کو واپس نہ لیا تو وفاقی حکومت اور چین کے سفارتخانے کے بجائے
اپنی توپوں کا رخ صوبائی حکومت کی طرف موڑ دیں گیاور جلسوں اور دھرنوں کے
ذریعے عملی جدوجہد کا آغاز کردیں گے۔کاریڈور فرنٹ کے عہدیداروں نے کہا کہ
اگر زمین دینے سے انکار نہیں کیاگیا تو پختون قوم کی اصل دشمن صوبائی حکومت
ہوگی۔