Aug 25, 2016 06:57 pm
views : 1021
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Ministry of Foreign Office Weekly briefing
اسلام آباد، ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت کو افغانستان سے پاکستان میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس
زکریا کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرارداد گزشتہ 6
دہائیوں سے حل کی منتظر ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ہر طرح
کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر
مودی کا بلوچستان سے متعلق بیان مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے
سلسلے کی ایک کڑی ہے لیکن نریندر مودی کے بیان کا بلوچستان کی عوام نے
بھرپور مظاہروں کی شکل میں جواب دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ کہ گزشتہ 15 برس میں
افغانستان میں طاقت کے استعمال کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اس لئے افغانستان
کے مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور پاکستان مسئلے کے پر امن
حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریاکا کہنا تھا کہ بھارت سے گزشتہ 40 سال سے بہت
سے معاملات پر اختلافات ہیں، پاکستان کو بھارت کے افغانستان سے تعلقات پر
کوئی اعتراض نہیں لیکن بھارت کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے
کی اجازت نہیں دیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ جان کیری کے دورہ پاکستان
کی منسوخی کے حوالے سے آگاہ نہیں ہیں لیکن گزشتہ ماہ جان کیری نے دورہ
پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم ابھی تک ان کے دورے کا شیڈول موصول
نہیں ہوا جب کہ ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق پوچھے
گئے سوال پر نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ ایم کیو ایم قائد کا
معاملہ کئی بار برطانوی حکومت کے سامنے اٹھا چکے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریاکا کہنا تھا کہ پاکستان سارک ممالک کی 19
ویں کانفرنس کی میزبانی نومبر میں کر رہا ہے، سارک ممالک کی سربراہی
کانفرنس کے لئے تمام ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے اور کانفرنس کے کامیاب
انعقاد کے لئے بھرپور اقدامات کئے
جا رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ سارک ممالک کو غربت اور پسماندگی
اور مہنگائی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود سارک ممالک کے
درمیان باہمی تجارت کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے مز ید کہا کہ سارک ممالک کو اپنے اہداف
کے حصول کے لئے تمام تر ذرائع کو بروئے کار لانے پر توجہ دینا ہوگی۔