Aug 29, 2016 05:25 pm
views : 1607
Location : Different Areas
Peshawar- Three-day Anti-Polio drive begins in KPK
پشاور، خیبر پختونخوا کے تیرہ اضلاع اور فاٹا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے تیرہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔
تین روزہ مہم کے دوران چھتیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے
جائیں گے، آئی ڈی پیز اور افغان مہاجرین کے کیمپوں میں بھی ویکسین پلائی
جائے گی جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق پشاورسمیت خیبر پختونخواہ کے تیرہ اضلاع میں تین
روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے ، مہم کے دوران مجموعی طور پر چھتیس
لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ،جن اضلاع میں پولیو کے
قطرے پلائے جائیں گے ان میں پشاور ، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی ،
کوہاٹ ، ہنگو ، کرک ، بنوں ، لکی مروت ، ڈی آئی خان اور ٹانک شامل ہیں۔ مہم
کے لیے ساڑھے سولہ ہزار سے زائد پولیو ورکرز پر مشتمل آٹھ ہزار تین سو
ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے کے لئے دو ہزار
سپروائزرز کو تعینات کیا گیا ہے۔