Aug 30, 2016 05:39 pm
views : 1082
Location : Naval Headquarters
Islamabad- Commander Iraqi Navy Visits Naval Headquarters
اسلام آباد ، عراقی نیول فورسزکے سربراہ کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹرز، پیشہ ورانہ اْمور کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے کمانڈرعراقی نیول فورسز میجر جنرل احمد
جاسم مارج نے اپنے پرنسپل ا سٹاف کے ہمراہ نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
عراقی نیول چیف کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل
محمد ذکاء ا نے انہیں خوش آمدیدکہا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے
معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعدمعزز مہمان کا نیول ہیڈ کوارٹرز
میں تعینات پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔
بعد ازاں ، میجر جنرل احمدجاسم مارج نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران عراقی نیول چیف نے اپنے ہم منصب سے مختلف پیشہ ورانہ اْمور
پر گفتگو کی۔ معزز مہمان کو آپریشنل تیاریوں پر ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی
گئی۔ اسلام آباد میں اپنی مصروفیات کے دوران میجر جنرل احمدجاسم مارج نے
وزیر دفاع اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے بھی ملاقاتیں کیں۔
عراقی نیول چیف اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور لاہور میں نیول
فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں کے علاوہ معزز مہمان
پاکستان نیو ی وار کالج لاہور اورکراچی میں پاکستان نیوی کے فلیٹ اور یونٹس
کا دورہ کریں گے اورمزار اقبال اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر بھی
چڑھائیں گے۔
میجر جنرل احمدجاسم مارج کو کمانڈر عراقی نیول فورسز کے علاوہ کئی اہم
عہدوں پر فائز رہنے کا اعزاز حاصل ہے جن میں ڈائریکٹر منسٹری آف ڈیفنس، بیس
کمانڈر اْمِّ قاسم، عراقی نیشنل ڈیفنس کالج اور ڈائریکٹر آپریشن عراقی
نیوی اینڈ کوسٹل ڈیفنس کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔میجر جنرل احمدجاسم مارج
عراقی اسٹاف کالج کے گریجویٹ ہیں۔
عراقی نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات میں استحکام کا باعث بنے گا۔