Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 01, 2016 05:52 pm views : 1043

Location : Ministry of Foreign Office

Islamabad- Ministry of Foreign Office Weekly briefing
  • Urdu

اسلام آباد ، بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر پر بھی بات کی جائے گی،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ جب بھارت تیار ہو پاکستان بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن مذاکرات میں کشمیر پر بھی بات کی جائے گی۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ جب بھارت تیار ہو پاکستان بھی مذاکرات کے لیے تیارہے لیکن مذاکرات میں کشمیرپربھی بات کی جائے گی، مذاکرات کے لیے کسی قسم کی پیشگی شرائط قبول نہیں ہیں جب کہ وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے کشمیرمیں ظلم کو اجاگر کریں گے۔ پٹھان کوٹ واقعے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مذمت کی ہے جب کہ تحقیقاتی ٹیمیں پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کررہی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بریفنگ کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عرصے سے جاری ہیں، کشمیری گذشتہ 2 ماہ سے تمام ترپابندیوں کے باوجود سڑکوں پرہیں، ایک لاکھ سے زائد کشمیری جانوں کی قربانی دے چکے ہیں، 570 کشمیریوں کی بینائی پیلٹ گن کے استعمال سے متاثرہوچکی جب کہ بھارت مظالم سے نظریں ہٹانے کے لیے کوششیں کررہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائے گا، جنرل اسمبلی اجلاس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا فیصلہ نہیں کیا گیا جب کہ نوازشریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، چمن گیٹ پر پاکستانی و افغان انتظامیہ کی ملاقات ہوئی ہے اور دونوں فریقین نے یکم ستمبر کو گیٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ فریقین نے ماہانہ بنیادوں پر ایک ملاقات کا فیصلہ بھی کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان دفاعی معاہدہ دو ممالک کے درمیان ہے جب کہ امید ہے معاہدے سے جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع نہیں ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی جانب سے کابل میں امریکن یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کی گئی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ جو ٹیلی فون نمبر فراہم کیے گئے وہ افغان ٹیلی کام کمپنی کے ہیں اور ٹیلی فون پر کالیں بھی افغانستان کے اندرسے کی گئیں۔

Recent News

Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved