Sep 02, 2016 06:29 pm
views : 1035
Location : Fatima Jinnah Hospital
Quetta- Death toll from Congo virus climbs to 10 in Quetta
کوئٹہ ، کانگو وائرس سے متاثرہ مریض دم توڑ گیا، بلوچستان میں کانگو وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی
کوئٹہ میں فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج کانگو سے متاثرہ ایک اور مریض
دم توڑ گیا۔ بلوچستان میں کانگو وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے
جبکہ 26 افراد میں کانگو کی تصدیق ہوئی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق چار روز قبل سرکی روڈ کے رہائشی 55 سالہ رحمت ا کو
کانگو وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ کانگو
وائرس سے متاثرہ 55 سالہ رحمت ا کی ہلاکت کے بعد بلوچستان مین روان سال
کانگو وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے جن میں چھ افراد کا تعلق
پاکستان اور 4 کا افغانستان سے ہے جبکہ 26 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی
ہے۔
دوسری جانب اس وقت ہسپتال میں ضلع پشین سے لائے گئے مر یض داد محمد کے اور
کا نگو کے شبے میں پشین کا 12 سالہ عبدولی زیر علاج ہیں جبکہ فا طمہ جناح
ہسپتال میں اب تک کا نگو کے شبے 92 مریض لائے گئے ہیں۔