Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 05, 2016 06:34 pm views : 1001

Location : Cantt Station

Karachi- Governor Sindh Dr Ishrat ul Ebad Khan, Azadi Special Train
  • Urdu

کراچی ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان نے کینٹ اسٹیشن پر آزادی ٹرین کا استقبال کیا

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کینٹ اسٹیشن پر آزادی ٹرین کا استقبال کیا جوکہ پورے ملک کے 4000 کلومیٹر سفر کے دوران کراچی پہنچی۔ گورنر سندھ نے ٹرین کی مختلف بوگیوں کا معائنہ کیا اور ملکی ثقافت ، ملی یکجہتی پر مبنی فلوٹس اور دیگر نمائشی اشیاء میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے انہیں سراہا۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان نے مزید کہا کہ آزادی ٹرین قومی و ملی یکجہتی اور مختلف صوبوں کی ثقافت کا حسین امتزاج ہے یہ قومی ہم آہنگی ، رواداری کی بھی آئینہ دار ہے۔کراچی سمیت پورے ملک میں آزادی ٹرین کا شاندار استقبال پاکستان سے عوام کی والہانہ محبت اور لگاؤ کا مظہر ہے۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان نے کہا کہ ٹرین ملک کی چلتی پھرتی تاریخ ہے اور اس کے شاندار ماضی اور تابناک مستقبل کی بھی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کی تاریخی جدوجہد کے ساتھ ساتھ مستقبل کے منصوبوں خصوصاً سی پیک اور قومی اہمیت کے دیگر منصوبوں کی تفصیل سے عوام کو ان کی اہمیت کے بارے میں آگاہی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں سے آگاہ کرنا بھی اشد ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ اس ٹرین میں قیام پاکستان ، جدوجہد آزادی، آزادی کشمیر اور علاقائی ثقافت کی بھی بھرپور عکاسی کی گئی ہے۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان نے کہا کہ استحکام پاکستان اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے قومی و ملی یکجہتی اولین شرط ہے کیونکہ پاکستان اسی وقت ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسکتا جب ہم سب متحد قوم بن کر اسے خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کریں۔ انہوں نے آزادی ٹرین کی کامیابی پر پاکستان ریلویز اور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔
واضح رہے کہ ٹرین نے 11 اگست کو اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے 6 ڈبوں میں سندھ ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختون خواہ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے جبکہ 6 بوگیاں تحریک پاکستان، جدوجہد کشمیر، مسلح افواج کی خدمات و قربانیوں، مختلف اہم ترقیاتی منصوبوں اور پاکستان ریلویز کی تاریخ سے متعلق ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ لیفٹیننٹ کرنل (ر) سراج النعیم اور ڈویژن سپرنٹنڈنٹ ریلوے سندھ نثار احمد میمن بھی موجود تھے۔

Recent News

Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved