Sep 06, 2016 05:37 pm
views : 1090
Location : Prime Minister House
Islamabad- Senegal President arrives in Pakistan for two-day visit
اسلام آباد ، سینیگال کے صدر میکی سال کے اعزاز میں وزیر اعظم ہا ؤس میں استقبا لیہ تقر یب
سینی گال کے صدر دو روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیراعظم نوازشریف سے
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق۔ وزیر اعظم نے مہمان صدر
اور انکے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔
سینی گال کے صدر میکی سال دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تو
وزیراعظم نے ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔ مہمان صدر کو اکیس توپوں کی
سلامی پیش کی گئی۔ وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف اور سینی گال کے
صدر کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوئے۔
وزیراعظم نے سینی گال کو زرعی شعبے میں تکنیکی تعاون فراہم کرنے کی یقین
دہانی کروائی۔ مذاکرات میں تجارت، دفاع، تعلیم زراعت اور معیشت کے شعبہ میں
تعاون بڑھانے سے متعلق امورپر بات چیت ہوئی۔ چونتیس رکنی وفد بھی صدر میکی
سال کے ہمراہ ہے۔
وزیر اعظم نے صدر میکی سال اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔
ظہرانے میں وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمینٹ شریک ہوئے۔اس سے قبل وزیراعظم
ہاؤ س پہنچنے پر سینی گال کے صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد
کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔