Sep 06, 2016 05:39 pm
views : 1067
Location : Fortress Stadium
Lahore- Pakistan Defence Day Observed today
لاہور ، ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
ملک بھرکی طر ح لاہور میں آج یوم دفاع پاکستان اس ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
کور کمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں میں ہمت
ہے تو وردی والوں سے لڑیں، کمزور اور بزدل لوگوں کی طرح شہریوں پر حملے نہ
کریں۔
فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب میں کور کمانڈرلاہور
لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم متحد ہے، دشمن کی ہر
چال کو سمجھتے اور عزائم کو جانتے ہیں، ضرب عضب صرف ایک ملٹری آپریشن نہیں ،
دہشت گردوں کو آخری پیغام پہنچانے کی سوچ اور نظریے کا نام بھی ہے۔
کور کمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہا کہ ستمبر کی17روزہ جنگ میں
ثابت کیا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں،اس جنگ میں تینوں مسلح افواج نے دشمن کے
عزائم کو خاک میں ملایاتوپاکستان کی غیور قوم نے اپنی افواج کا بھرپور ساتھ
دیا۔
کور کمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کامز ید کہنا تھا کہ آزادی ایک نعمت اور اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔