Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 07, 2016 05:44 pm views : 1159

Location : Domestic Place

Chitral- PM Nawaz Sharif addresses to Public Gathering
  • Urdu

چترال ،مخالفین کو پنجاب میں بھی جواب ملا اورکل کراچی کے عوام نے بھی دیدیا، وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مخالفین کو پنجاب میں بھی جواب ملا اورکل کراچی کے عوام نے بھی دے دیا ہے جب کہ دعا ہے کہ اللہ مخالفین کو ہدایت دے تاکہ وہ بھی ہمارے ساتھ مل کر ملک کی ترقی کے لئے کام کریں۔
چترال میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چترال کے لئے ہمیشہ سے دل میں بہت عزت اور مقام رہا ہے، ماضی میں بھی چترال آتا رہا ہوں اور آئندہ بھی آتا رہوں گا، چترال کا مقام بھی لاہور، کراچی اور دیگر بڑے شہروں سے کم نہیں ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بہت کچھ دینے والوں کا اعلان کرنے والوں نے چترال کے لئے کچھ نہیں کیا، لواری ٹنل کا سنگ بنیاد 1955 میں رکھا گیا لیکن افسوس کہ چترال کی عوام کے ساتھ ہمیشہ ظلم کیا گیا، ماضی میں لواری ٹنل کے نام پر ووٹ مانگے جاتے رہے، یقین دلاتا ہوں کہ لواری ٹنل جون 2017 میں مکمل کر لیا جائے گا اور ہم سب مل کر اس کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے چترال کے لئے یونیو رسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ایک نہیں بہت ساری یونیورسٹیاں بنیں گی اس کے علاوہ وزیراعظم نے چترال میں 250 بستروں پر مشتمل اسپتال کے قیام کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو جواب دینے کے لئے میرے پاس وقت نہیں ہے، پنجاب کے لوگ مخالفین کو بھرپور جواب دے رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ چترال کے لوگ بھی ہمارے مخالفین کو بھرپور جواب دیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دل میں بغض نہیں بلکہ لوگوں کی خدمت کا جذبہ ہے، اگر چاہتے تو خیبر پختونخوا میں حکومت بنا سکتے تھے، دعا ہے کہ اللہ ہمارے مخالفین کو ہدایت دے تاکہ وہ بھی ہمارے ساتھ مل کر ملک کی ترقی کے لئے کام کریں۔

Recent News

Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved