Sep 08, 2016 06:32 pm
views : 944
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets Outgoing American Consul General Grace Shelton
کراچی ، ضر ب عضب کی وجہ سے پا کستان با الخصوص کراچی میں تیزی سے امن قائم ہوا، گورنر سند ھ ڈاکٹر عشرت العباد خان
گورنر سند ھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان کا کہنا تھا کہ ضرب عضب کی وجہ سے پا
کستان با لخصو ص کراچی میں تیز ی سے امن قائم ہوا، حکومت سند ھ کی پو ری
کوشش ہے کہ امن وامان کے قیام کو مزید مستحکم کیا جا ئے۔اس ضمن میں عسکری
وسیا سی قیادت قلیل مدتی ، وسط مدتی اور طویل مد تی پلان پر کارفرما
ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کے قیام کے بعد غیر ملکی سر مایہ کاروں کو
چائیے کہ وہ اس صورتحال کا بھر پو ر فائد ہ اٹھا ئیں۔ گورنر سند ھ ڈاکٹر
عشر ت العباد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت خطے میں غربت اور ایسے عوامل
کاخاتمہ ہو سکے جس کے ذریعے معاشر ے میں جرائم جنم لیتے ہیں۔
خطے میں قیام امن وامان اور ترقی کے لئے مستحکم پا کستان انتہائی نا گز یر
ہے جبکہ پا کستان میں امن وامان کے قیام اور ترقی کا انحصار کراچی کے امن
وترقی سے وابستہ ہے۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے نئی تعینات ہو نے والی امر یکی قونصل
جنرل گریس شلٹن اور رخصت ہونے والے قونصل جنرل برین ہیلاتھ سے ملاقات کے
دوران سیکیورٹی اور امن وامان کے حوالے سے اٹھا ئے گئے اقدامات اور حاصل کا
میابیوں اور غیر ملکی سر مایہ کاروں کی پا کستان میں سرمایہ کاری کے لئے
بڑھتی ہو ئی دلچسپی سے قونصل جنرلز کو تفصیلی آگاہ کیا۔
گورنر سند ھ ڈاکٹر عشرت العباد خا ن کا کہنا تھا کہ اس میں کو ئی شک نہیں
کہ جمہوریت ہی عوامی مسائل کا واحد حل ہے لیکن جمہوریت کی بقاء کے لئے
ضروری ہے کہ احتساب کا عمل مستقل بنیاد وں پر جار ی رہے۔جس طر ح ہماری مسلح
افواج نے دہشت گر دی کے خلاف کا رروائی کی ہے وہ قابل تعر یف ہے اور یہ با
ت بھی کھلی حقیقت ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جا ری جنگ میں پا کستان سب سے
زیادہ متاثر ہوا۔
گورنر سند ھ ڈاکٹر عشرت العباد خا ن کا مز ید کہنا تھا کہ معاشی اقتصادی
طور پر مستحکم پا کستان خطے سمیت پو ری دنیا کے مفاد میں ہے۔ضرورت اس امر
کی ہے کہ پا کستان میں بیر ونی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جا ئے۔