Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 08, 2016 06:33 pm views : 1197

Location : Ministry of Foreign Affairs Office

ٰIslamabad- Foreign Office's Weekly Briefing
  • Urdu

اسلام آباد ، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں مالی امداد کررہا ہے،ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں مالی امداد کررہا ہے اور کل بھوشن یادیو اس بارے میں تمام باتیں واضح طور پربتا چکا ہے۔
ہفتہ وارپریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کے مظالم کو 62 روزہوگئے ہیں، اس دوران 90 سے زائد کشمیری شہید اور10 ہزارکے قریب زخمی ہوئیں ہیں جب کہ چھرا بندوقوں سے 700 کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی ہے جو افسوس ناک ہے۔ گزشتہ 2 ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل میڈیا بلیک آؤٹ ہے، شملہ معاہدہ کسی بھی صورت کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتا ہے۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں غیرموثر ہونے کا بھارتی دعویٰ تو 1994 میں ہی مسترد ہوگیا تھا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایک ایسا فورم ہے جہاں ہم ہرمرتبہ مسئلہ کشمیراٹھاتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پرارکان پارلیمنٹ وزیراعظم کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے اہم ممالک کے دورے کررہے ہیں اوران کے سامنے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی تفصیل اور شواہد رکھ رہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے مزید کہا کہ پاکستان اورامریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی ہیں، پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو دنیا بھرمیں تسلیم کیا جاتا ہے۔ امریکی سیکریٹری خارجہ نے دورہ بھارت میں بھی پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکارہے، گزشتہ چند برسوں میں پاکستان میں دہشت گردی کا گراف 40 فیصد سے بھی کم ہوا لیکن ہمارا ہمسایہ ملک دہشت گردوں میں مالی امداد کررہا ہے۔ بھارتی دہشت گردی کا تعلق براہ راست پاکستان کی سلامتی سے ہے، 147 کا حاضر سروس افسرکل بھوشن یادیو اس سلسلے میں تمام باتیں واضح طورپربتاچکا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ امریکا اوربھارت کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے کو پاکستان 2 ممالک کا معاملہ سمجھتا ہے لیکن اس قسم کے معاہدوں سے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن متاثر نہیں ہونا چاہیے، ایٹمی سالمیت ایک ایسی شاہراہ ہے جس پر پاک بھارت اعتماد سازی ممکن ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی پاکستان کی این ایس جی کی رکنیت کے لیے دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کر رہے ہیں اوروہ کشمیر میں مظالم کو بھی اجاگرکررہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے آنے والے بیانات و جذبات سے امن دشمنوں کو فائدہ ہو گا جب کہ ایسے بیانات سے امن کے حامیوں کو کوئی مدد نہیں ملے گی۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے مزید کہا کہ روزانہ 50 ہزار کے قریب افراد سرحد پار کر کے پاکستان آتے ہیں اور اتنی ہی تعداد سرحد پار کر کے وہاں جاتی ہے۔

Recent News

Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved