کراچی، کمر توڑ مہنگائی میں لوگوں کا رجحان اجتماعی قربانی کی جانب
اس کمر توڑ مہنگائی میں لوگوں کا رجحان انفرادی قربانی کی بجائے اجتماعی قربانی کی جانب بڑھاتا جا رہا ہے۔
لوگ بڑی تعداد میں مساجد اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے انتظام کیے
گئے اجتماعی قربانی میں اپنا حصہ ڈال کر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کر رہے
ہیں۔
ہر سال کی طرح امسال بھی جماعت اسلامی کی زیلی تنظیم الخد مت فاؤنڈیشن کے
تحت اجتماعی قربانی کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا ہے جس میں سینکڑوں کی
تعداد میں لوگ حصہ ڈال کر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کر رہے ہیں۔
میڈیا کے نمائندیسے گفتگو کرتے ہوئے الخدمت اجتماعی قربانی کے منتظم کا
کہنا تھا کہ یہ سلسلہ برسوں سے چلا ا?رہاہے، لوگ بڑی تعداد میں جماعت
اسلامی پر اعتماد کرتے ہیں ، ہمارے یہاں اجتماعی قربانی میں روز بہ روز
اضافہ ہوا جبکہ یہاں چرم قربانی جمع کرنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
الخد مت کے تحت ملک بھر میں علاقائی سطح پر اجتماعی قربانی کا انتظام کیا
جاتا ہے جو انتہائی منظم طریقے سے پائے تکمیل تک پہنچتا ہے۔ حصہ داروں کو
انکا حصہ مناسب طریقے سے ملتا ہے جبکہ اجتماعی قربانی میں قربانی فی سبیل
اللہ کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے جس کے تحت لوگ قربانی کا حصہ فی سبیل اللہ
لیتے ہیں اور اسکا گوشت پھر غرباء4 ، مساکین اور یتیموں سمیت ہر سفید پوش
ضرورت مند تک پہنچایا جا تاہے۔