Sep 16, 2016 06:04 pm
views : 1172
Location : Al Markaz e Islami
Peshawar- Ameer JIP Senator Siraj ul Haq Press Conference
پشاور،قبائلیوں کی آواز نہ سنی گئی تو یکم اکتوبر سے دھرنوں کا آغاز کر دینگے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ قبائیلوں کی آوا
ز نہ سنی گئی تویکم اکتوبر سے دھرنوں کا آغاز کرینگے۔سینیٹر سراج الحق
قبائلی عوام کے حقوق کے لئے بول پڑے، کہتے ہیں آئندہ انتخابات سے قبل فاٹا
کو آئینی حقوق دیئے جائیں۔
مرکز اسلامی پشاور میں فاٹا سیاسی اتحاد اور قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد ہوا جس کی میزبانی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کی ۔
جرگے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں
سے قبائل نظر انداز ہو ر ہے ہیں ،جلد ہی ایف سی آر کا خاتمہ کیا جائے ،اگر
معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو یکم اکتوبر سے قبائیلیوں کے ساتھ مل کر
دھرنوں کا آغاز کرینگے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران بد امنی میں
قبائلی علاقہ جات کی معیشت تباہ ہو گئی ہے جس کی بحالی کے لئے فوری طور پر
پانچ سو ارب روپے جاری کئے جائیں۔
سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ 2018 کے انتخابات سے قبل قبائلی عوام کو
آئینی حقوق دیئے جائیں تا کہ ایوانوں میں انکی بھی نمائندگی ہو۔