چترال،لواری ٹاپ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہریوں کو مشکلات کا سامنا
چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی واحد سڑک لواری ٹاپ روڈ کی حالت
انتہائی خراب ہے جس کی وجہ سے آئے روز اس سڑک پر حادثات کے ساتھ ساتھ مسافر
گاڑیوں کو کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔
لواری ٹاپ روڈ پر سڑک کی خراب حالت کہ وجہ سے روزانہ سینکڑوں مسافر گاڑیوں کو کئی گھنٹوں تک انتظار کا سامناکرنا پڑتاہے۔
شہریوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے روڈ کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔
دیر کی جانب مینہ خوڑ کے مقام پر لوای ٹاپ کے پہاڑسے نکلنے والے نالے میں
پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے چھوٹی گاڑیاں نہیں جاسکتی اور اکثر اس
نالے میں گاڑیاں پھنس جانے سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیرانتظام ہے اور ان کی ذمہ داری ہے کہ اس سڑک کی مرمت کریں۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ جونہی لواری ٹاپ کی سڑک شروع ہوتی ہے تو برساتی
نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے اس میں گاڑیاں پھنس جاتی
ہیں۔سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے عید الاضحی سے ایک دن پہلے مسافروین حادثے
کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں چار قیمتی جانیں ضائع ہوئی۔
مذکورہ وین میں سواراٹھارہ افرادپشاور سے عید منانے کیلئے چترال آرہے تھے جو حادثے کا شکار ہوئے۔
زندہ بچنے والے ایک مسافر نے بتایا کہ لواری ٹاپ کے سڑک پر حفاظتی دیوار
نہیں ہے جس کے سبب گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور چار افراد جاں بحق جبکہ
تیرہ زخمی ہوئے۔
چترال کے لوگ وفاقی حکومت اور NHA حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ لواری
ٹاپ روڈ پر کاغذوں میں خرچ ہونے والی خطیر رقم کوایماندارانہ طور پر
استعمال کیاجائے اورسڑک کی فوری مرمت کے ساتھ ساتھ اس کے دونوں جانب حفاظتی
دیوار تعمیر کی جائے۔