Sep 17, 2016 05:19 pm
views : 951
Location : Domestic Areas
Karachi Rangers Operation
کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد
پاکستان رینجرز سند نے مصدقہ اطلاعات پر گولیمار اور نیو کراچی کے علاقوں
میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور ایمونیشن کا ایک بڑا ذخیرہ براآمد
کرلیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اسلحہ کا یہ ذخیرہ ایم کیو ایم کے یونٹ
167 کے لان اور سیکٹر آفس نیو کراچی کے قریب زیر زمین چھپایا گیا تھا۔
برآمد کیے گئے اسلحے اور ایمونیشن میں ایک عدد ایل ایم جی،12 عدد 7 ایم ایم
رائفل، 2عدد ایس ایم جی،4 عدد میگزین ایس ایم جی، 2500 راؤنڈ ایس ایم جی
اور 150 راؤنڈ 7 ایم ایم رائفل شامل ہیں۔یہ اسلحہ شہر میں بد امنی اور
ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال ہونا تھا۔