کراچی، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی دیوار گرنے سے ایک بزرگ جاں بحق، دوخواتین شدید زخمی
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی دیوار گرنے سے ایک بزرگ جاں بحق جبکہ بچوں سمیت دوخواتین شدید زخمی ہوگئیں۔
برسوں پرانی دیوار عرصہ دراز سے خطرے کی گھنٹی بنی ہوئی تھی تاہم ہسپتال کی
دیوار گرنا ایسا ہی ہے جیسے چراغ تلے اندھیرا، لوگ ہسپتال علاج کی غرض سے
آتے ہیں مگر ہسپتال کی دیوار ہی گرنا درحقیقت انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ
ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عینی شاہد
کا کہنا تھا کہ یہ دیوار بہت پرانی ہے،اکثر لوگ تھک کر یہاں سائے میں آرام
کی غرض سے بیٹھتے ہیں، اچانک جب دیوار گری تو اسکی لپیٹ میں ایک بزرگ اور
دوخواتین آئیں، بزرگ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین شدید زخمی ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریسکیو اہلکار کا کہنا
تھا کہ ہمیں جیسے ہی اطلاع ملی ہم یہاں پہنچے، دیوار کے ملبے تلے ایک بزرگ،
دوخواتین اور بچے موجود تھے ، ہم نے فوری طور پر انہیں ہسپتال پہنچایا جس
میں سے بزرگ جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہیں۔