خوشاب، نوجوان نے رشتہ نہ ملنے کے تنازعے پر 30سالہ بیوہ خاتون کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے شدید رخمی کر دیا
خوشاب میں بائیس سالہ نوجوان محمد نثار نے رشتہ نہ ملنے کے تنازعے پر30سالہ
بیوہ خاتون کو مین بازار جوہرآباد میں چھریوں کے پے در پے وار کر کے شدید
رخمی کر دیا ،30سالہ آسیہ بی بی مین بازار جوہرآباد میں اپنی خاتون رشتے
دار کیساتھ معمول کی خریداری کر رہی تھی کہ اچانک ملزم نثار آگیا اور آسیہ
بی بی کیساتھ بحث و تکرار کرنے لگا۔ اسی اثناء4 میں ملزم نثار نے چھریوں
کے پے در پے وار کر کے آسیہ بی بی کو شدید رخمی کر دیا۔
اس موقع پر مین بازار جوہرآباد میں تھانہ سٹی جوہرآباد پولیس کا محافظ
اسکواڈ بھی معمول کی گشت پر تھا۔محافظ اسکواڈ نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے
ملزم نثار کو موقع سے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے چھری برآمد کر کے
ادارہ قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔
بعد ازاں آسیہ بی بی کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کر
دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ پولیس کے
مطابق آسیہ بی بی جس کا خاوند محمد یعقوب کچھ سال پہلے فوت ہو گیا ہے اور
اس کے دو بچے ہیں۔ملزم نثار آسیہ بی بی سے زبردستی شادی کرنا چاہتا ہے۔
آسیہ بی بی کے انکار پر ملزم نے مین بازار میں سرعام چھریوں کے پے در پے
وار کر کے ا سے شدید زخمی کر دیاہے۔