Sep 21, 2016 04:47 pm
views : 1037
Location : Sindh Assembly
Karachi- MQM (P) presents resolution against Altaf Hussain in Sindh Assembly
کراچی، سندھ اسمبلی اجلاس ،بانی ایم کیو ایم کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ
سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سمیت مختلف جماعتوں نے بانی ایم
کیو ایم کے خلاف قرارداد پیش کی ،جس میں آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کارروائی
کا مطالبہ کیا گیا۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ایم
کیو ایم کے رہنما سردار احمد ،پی پی کی رہنما خیر النساء ،پی ٹی آئی کے
خرم شیر زمان اور مسلم لیگ ف کی نصرت سحر عباسی نے قرارداد پیش کی۔
قرارداد میں بانی ایم کیو ایم کی 22اگست کی اشتعال انگیز تقریراورمیڈیا
ہاؤسز پر حملے کے خلاف مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کے خلاف
آرٹیکل 6کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔قرارداد پیش کرنے والی تمام
سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم فوج ، عدلیہ ، میڈیا اور دیگر
ریاستی اداروں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔