Sep 22, 2016 06:02 pm
views : 901
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets Consul General of Switzerland
کراچی ، سوئٹز لینڈ کے سر ما یہ کاروں کا صوبہ سند ھ میں اظہار دلچسپی خوش آئند ہے ، گورنر سند ھ
گورنر سند ھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان اورسوئٹز ر لینڈ کے قونصل جنرل کی
ملاقات گورنر ہا ؤس میں ہوئی ، ملاقات کے دوران گورنر سند ھ ڈاکٹر عشر ت
العباد خان نے کہا کہ پا ک سو ئٹز ر لینڈ دوطر فہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ
ساتھ مز ید مستحکم ہو رہے ہیں ، مختلف شعبوں میں
پا ک سو ئٹز لینڈ دوطر فہ اقتصادی ومعاشی متعد د معاہد ے بھی ہو ئے ہیں۔
گورنر سند ھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد
صوبہ سند ھ سمیت پو رے ملک میں امن وامان کا قیام عمل میں آرہا ہے جس سے
غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔سوئٹز رلینڈ کے سرمایہ
کاروں کو صوبہ سند ھ بالخصوص کراچی کی استعد اد سے بھر پور فائد ہ اٹھانا
چایئے، سوئٹز لینڈ کے سر مایہ کاروں کا صوبہ کی استعداد سے بھر پو ر فا ئد ہ
حاصل کرنے کے لئے توانائی ، انفرااسٹر کچر ، ڈیو یلپمنٹ سمیت دیگر شعبوں
میں سر مایہ کاری میں اظہار دلچسپی خوش آئند ہے ، سرمایہ کاری سے پا کستان
سمیت خطے میں روزگار کے وسیع مواقعوں سمیت خوشخالی یقینی ہے۔
گورنر سند ھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان کا مزید کہنا تھا کہ پرامن ، خوشحال
اور تر قی یافتہ پا کستان خطے کے لئے انتہائی ناگزیر ہے ، اس ضمن میں غیر
ملکی سرمایہ کار صوبہ سند ھ سمیت پا کستان میں زیا دہ سے زیادہ سرمایہ کاری
کریں تا کہ روزگار کے وسیع مواقع پید ا ہو سکیں ، اس سے دہشت گردی کے مکمل
خاتمہ میں مد د ملے گی۔
اس موقع پر سو ئٹز رلینڈ کے قونصل جنر ل نے گو رنر سند ھ کو بتا یا کہ
سوئٹزر لینڈ کی ملٹی نیشنل کمپنیاں پا کستان میں مختلف شعبو ں خوارک ،
فارماسوٹیکل ، کیمیکل ، مشینر ی ، انجینئرنگ اور بینکنگ میں سرمایہ کاری
کررہی ہیں جہاں دس ہزار سے زائد پا کستان ملازمت سے والبستہ ہیں۔