Sep 22, 2016 06:03 pm
views : 902
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
ٰIslamabad- Foreign Office's Weekly Briefing
اسلام آباد، ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگانا بھارت کی عادت بن چکا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس
ذکریا نے کہا کہ نیپالی وزیر اعظم کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کی ان خبروں
کی سختی سے تردید کی ہے جس میں اڑی حملے میں بھارت کا ساتھ دیتے ہوئے
پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا۔
نیپالی وزیر اعظم کے بیان کو توڑ مروڑ کر پاکستان کے خلاف پیش کیا گیا،
نیپالی وزیر اعظم کا بیان پاکستان کے خلاف نہیں تھا بلکہ انہوں نے اپنے ملک
کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو اجاگر کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا غیر ذمہ داری کا
مظاہرہ کرتے ہوئیغیر ضروری واویلا کر رہا ہے، پاکستان ایک امن دوست ملک
ہے، پاکستان کی مسلح افواج اورعوام ملک کی سالمیت کے دفاع کو تیار ہیں،
پاکستان ایئرفورس کی مشقیں معمول کی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ براہمداغ بگٹی کی بھارت میں
پناہ کی درخواست بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور دہشت گردی کی پشت پناہی کی
عکاس ہے۔
نیویارک حملوں میں گرفتار افغان شہری 1985 سے امریکہ میں مقیم ہے۔