Sep 23, 2016 05:02 pm
views : 957
Location : Bacha Khan Chowk - Peshawar
Peshawar- Terror Bid Foiled, Bomb Defused At Bacha Khan Chowk
پشاور، باچاخان چوک پر رکھا بم ناکارہ بنادیا گیا، ایک مشکوک شخص گرفتار
محکمہ انسداد دہشتگردی نے باچا خان چوک کے قریب تخریب کاری کا منصوبہ ناکام
بناتے ہوئے نصب بم کو ناکارہ بنادیا ہے ایک مشکوک شخص گرفتار۔
پولیس کے مطابق مفتی محمود فلائی کے نیچے اور باچاخان چوک کے قریب مشتبہ
شاپر کی اطلاع ملی، واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے
میں لے لیا اور بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا ، بم ڈسپوزل یونٹ بروقت کارروائی
کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنادیا۔
بی ڈی یو کے مطابق بم کا وزن تین سے ساڑھے تین کلو تھا پولیس نے جائے وقوعہ
پر مشکوک حرکات کرنے والے ایک شخص کو گرفتارکرلیا جبکہ ایک فرار ہونے میں
کامیاب ہوگیا فرار شخص کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا
گیا ہے۔