Oct 12, 2016 02:48 pm
views : 912
Location : M.A. Jinnah Road
Karachi- CM Sindh Murad Ali Shah visits 10th Muharram Procession Routes
کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ ایم اے جناح روڈ پہنچے جہاں انہوں نے 10 محرم
الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سمیت
ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلیٰ ہاوس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ
بھی کیا جہاں انہوں نے 10 محرم الحرام کے جلوس کی مانیٹرنگ کی جب کہ اس
موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے
ہوئے کہا کہ جلوس کے سیکیورٹی کے انتظامات پرمطمئن ہوں، جلوس کے منتظمین نے
انتظامیہ سے کوآپریٹ کیا ہے تاہم کراچی سمیت سندھ بھرمیں سیکیورٹی خدشات
موجود ہیں۔