Oct 27, 2016 04:02 pm
views : 952
Location : Faletti's Hotel
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif addresses to Seminar
لاہور، عمران خان دھرنے میں آنے والے اخراجات سے کسی کینسر کے مریض کا علاج کرادیں،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دھرنے اوراحتجاج سے پاکستان میں
بہتری آئے گی تو ہم بھی ساتھ ہیں انہوں نے دھرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے
کہا کہ دھرنے میں آنے والے اخراجات سے کسی کینسر کے مریض کا علاج کرادیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ
دوہزار چودہ میں دھرنے والوں نے ذاتی مفاد کیلئے چینی صدر کا دورہ پاکستان
ملتوی کرایا اگر سی پیک معاہدہ وقت پر ہوجاتا توآج کئی منصوبے مکمل ہو چکے
ہوتے۔شہباز شریف نے دھرنے دینے والوں کو عوام کا معاشی قتل کرنے والے قرار
دیتے ہوئے کہا کہ وہ دھرنے سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنا
چاہتے ہیں پاکستان کو بند کرانے کے ناپاک منصوبے سے مودی سے زیادہ کسی کو
خوشی نہیں ہوگی۔ اگر پنجاب حکومت کے کسی منصوبے میں ایک ڈھیلے کی بھی کرپشن
ہو توعوام کا ہاتھ اور ان کا گریبان ہوگا۔