Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 31, 2016 06:23 pm views : 954

Location : Bani Gala

Islamabad- Chairman PTI Imran Khan Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد ، چیئر مین پا کستان تحر یک انصاف عمران خان کا حکومتی کریک ڈاؤن کے خلاف کارکنوں کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومتی کریک ڈاؤن کے خلاف کارکنوں کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک وزیراعظم کرپشن کے جرم میں پکڑا گیا ہے اس پر احتجاج اپوزیشن کا جمہوری اور آئینی حق ہے لیکن ہمارے کارکنوں کو گرفتار اور اغواء کیا جا رہا ہے۔ کس قانون کے تحت ہمارے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، لوگوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، نواز شریف کی جمہوریت سے تو پرویز مشرف کی آمریت بہت بہتر تھی، نواز شریف کی جمہوریت کے لبادے میں بھیڑیا چھپا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے 30 سال سے قوم کو بے وقوف بنا رکھا ہے، یہ دونوں بھائی منافق ہیں اور انہیں صرف اپنا پیسہ بنانے کی فکر ہے، آصف زرداری منافق نہیں تھا وہ جیسا تھا ویسا ہی تھا جب کہ ان دونوں بھائیوں کا مقصد اقتدار میں رہ کر پیسا بنانا اور پھر اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے اداروں کو تباہ کرنا ہے۔عمران خان نے حکومتی کریک ڈاؤن کے خلاف کارکنوں کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیں گرفتار کر لے لیکن جب ہم باہر آئیں گے تو پھر سے سڑکوں پر
آ جائیں گے، نواز شریف 2018 کی باتیں کر رہے ہیں لیکن وہ ابھی بہت دور ہے، 2018 سے پہلے بہت کچھ ہو گا۔ سپریم کورٹ ہمارے کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں پر ازخود نوٹس لے، یہ ہمارا نہیں بلکہ اس ملک کی عدلیہ کا ٹرائل ہو رہا ہے۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے گورنر راج لگایا تو صوبے کی عوام خود اس کا جواب دیں گے۔ جب بھی کرپشن کی بات کرتے ہیں تو انہیں جمہوریت خطرے میں نظر آنے لگ جاتی ہے لیکن اب حکمران عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے اور ان کا احتساب ہو کر رہے گا۔

Recent News

Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved