پشاور، انڈس کوہستان پالیسی کو چترال پر لاگو رہائشیوں کو رائلٹی کی رقم سے محروم کیا جارہا ہے، عبدالاکبر چترالی
جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر
چترالی کا کہنا ہے کہ انڈس کوہستان پالیسی کو چترال پر لاگو کرکے وہاں کے
رہائشیوں کو رائلٹی کی رقم سے محروم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پالیسی کا مقصد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے چند منظور نظر افراد کو فائدہ پہنچانا ہے۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالاکبر
چترالی نے خیبرپختونخواہ حکومت کے بلین ٹری سونامی مہم کے حوالے سے بھی
کرپشن کے الزامات لگائے اور کہا کہ کروڑوں روپے کی کرپشن ہورہی۔ درختوں کی
بے دریغ کٹائی بھی جاری ہے لیکن بار بار نشاندہی کے باوجود کوئی کارروائی
نہیں کی جارہی ہے۔
عبدالاکبر چترالی نے متنبہ کیا کہ اگر ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی نہ کی
گئی تو وہ علاقے کے لوگوں کے ساتھ مل کر صوبائی حکومت کے خلاف تحریک چلانے
پر مجبور ہوجائیں گے۔