Nov 26, 2016 08:33 pm
views : 1091
Location : Navel Headquarters
Rawalpindi- COAS Reached Navel Headquarters
راولپنڈی، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا الواعی دورہ
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے الوداعی ملاقات کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف
ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو خوش
آمدیدکہا۔
اس موقع پر پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے چیف آف آرمی سٹاف کی شاندار خدمات کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب
کی کامیابیوں نے پاکستان کی سکیورٹی ، استحکام اور ترقی پر گہرے اثرات
مرتب کئے ہیں۔ ضرب عضب کی امتیازی کامیابیاں جنرل راحیل شریف کی پر خلوص
اور بے باک قیادت کی مرہون منت ہیں۔ چیف آف آرمی ا سٹاف نے پاک بحریہ کی
طرف سے بھر پور تعاون پر چیف آف دی نیول اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی میری ٹائم سرحدوں کے دفاع
میں پاک بحریہ کا کردار کلیدی ہے۔ بحری دفاع پاک چین اقتصادی راہداری کی
کامیابی کے لئے نا گزیر ہے۔ پاکستان کی بحری سرحدوں کے ناقابل تسخیردفاع
میں پاک بحریہ کا کردارپاک چین اقتصادی راہداری پر دورس اثرات مرتب کرے گا۔
پاکستان کے کونٹینینٹل شیلف کی توسیع میں پاک بحریہ نے نہایت ہی اہم
کردارادا کیا جس سے پاکستان کی معاشی ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔
پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاک بحریہ خطے کی ایک بہترین بحری قوت ہے۔