Dec 20, 2016 03:20 pm
views : 907
Location : Police Line
Islamabad- Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan addresses to Passing Out Parade
اسلام آباد،
کرپشن کی بات کرنے والے بلاول سرے اوردبئی کے محل بھول گئے، چوہدری نثار
div align="right">
div>وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وہ وفاقی کابینہ سے
مطالبہ کریں گے کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔
اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد میڈیا سے بات کرتے
ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ 2 سال میں ایف سی اور رینجرز پر75
ارب روپے خرچ کیے، ماضی میں بم دھماکے ہوتے رہے حکمران عوام کو میٹھی
گولیاں دیتے رہے، پولیس کی تربیت کمانڈوز کی طرز پر کی گئی ہے، دہشت گردی
کے واقعات میں کچہری کے وکلا بھی شہید ہوئے، ان کا کیا دباؤ ہوگا جن کے پلے
کچھ نہیں اور مجھ پر کوئی دباؤنہیں ہوگا اوراگرہوا بھی تووہ بس ضمیر کا
ہوگا۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کابینہ میں مطالبہ کروں گا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی
رپورٹ پبلک کی جائے، سرے محل اور محلات ہیں دبئی میں کیا ہم بھول گئے ہیں،
جس شخص کی والدہ کانام پانامالیکس پرہےوہ دوسروں پربات کرتاہے، عجب کرپشن
کی غضب کہانی، یہ جواب نہیں دیتے تھے، اچھا ہوتاوہ شخص کہتا کہ میری ماں کا
کیس بھی سپریم کورٹ میں لے جایا جائے، پیپلز پارٹی کا کرپشن مخالف مہم
چلانا ایسے ہے جیسے بھارت میں بی جے پی مسلمانوں کےحقوق کے لیے مہم چلائے۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کے حوالے
سے کہا کہ جبری رخصت پرگزشتہ روزایک انتہائی ایماندار آئی جی کا جو حال کیا
گیا بہت وہ افسوس ناک ہے، ہمیں جب معلوم ہوا تو ہم نے آئی جی سندھ کو
پیغام بھیجا لیکن وہ وفاق کے کہنے کے باوجود جبری رخصت پر چلے گئے لیکن اب
چاہے وہ زبردستی گئے یا خود سے یہ کہہ نہیں سکتے، وہ بہت ایماندار ہیں
اورسندھ میں بہت ساری تبدیلی ان ہی کی وجہ سے آئی ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خاننے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پولیس
میں شامل ہونے والے پاکستان کا مان رکھیں، آپ نے قانون کی پاساداری کرنی
ہے، اسلام آباد پولیس میں بہت بہتری آئی لیکن ابھی بھی بہت گنجائش ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھواور مجرموں،
چوروں، کارکنوں کے لیے زمین تنگ کردو، مجھے خوشی ہے آپ اس جہاد میں شامل
ہورہے ہیں، ایک جوان سب کچھ بدل سکتا ہے اور وہ تم بھی ہوسکتے ہو، آپ کی
ذمہ داری چھوٹی نہیں ہے، آپ کے ہاتھ میں اللہ تعالی نے انصاف کی چھڑی دے
دی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ حلال کھانا اور انصاف کرنا ہے، میرہ
التجا ہے کہ لوگوں کو انصاف دوگے ، دل میں اللہ کا خوف رکھو گے تو دنیا میں
اورآخرت میں بھی فلاح پاؤ گے، آپ حکومت کے نہیں پاکستان کے ملازم ہیں
اور حرام میں برکت اور سکون نہیں بس نیک نیتی اور انصاف میں سکون ہے۔
رینجرزکے حوالے سےوفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ رینجرزنے پولیس کے ساتھ مل کر اسلام
آباد کو پر سکون بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اسلام آباد پولیس کو
رینجرز کے نوجوانوں کو دیکھ کر اپنا معیار مزید تبدیل کرنا چاہیئے کیونکہ
وہ بہترین طرح سے اپنی ذمہ داری سنبھالتے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مجھے
کرائم ریٹ زیرو کے قریب چاہیئے،آپ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے تربیت لے
چکے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ کا پہلا دستہ اسلام آباد پولیس کا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار ملک کے ساتھ وفاداری نبھائیں، آپ
کی مراعات جتنی بھی ہوں کم ہیں، آپ سینہ سپرہوکر کام کرتے ہیں، آپ نے
بہادری اور طاقت سے دہشت گردی کا مقبلہ کرنا ہے اور میں شہیدوں کے خاندانوں
کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے دہشتگردی کا قلع قمہ کیا۔ حکومتیں
آنی جانی ہیں، پہلے دھماکے ہوتے رہے، حکومتیں خواب خرگوش کے مزے لیتی رہیں
لیکن ہم نے اپنی حکومت میں ہمیشہ عملی کام کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا ک حلف میں
کہا گیاہے افسران بالا کا حکم مانوں گا، میں نے کبھی ایک نائب قاسد کی
بھرتی کی بھی سفارش نہیں کی۔