کراچی، مہنگائی کے توڑلنڈابازار شہریوں کی توجہ کامرکز
کراچی سمیت ملک بھرمیں مہنگائی کے طوفان سے بچنے کے لیے عوام لنڈابازاروں
کارخ کرتی دکھائی دیتی ہے۔لنڈابازار غریبوں کے لیے مہنگائی کے چنگل سے بچنے
کی آخری جائے پناہ بنتے جارہے ہیں۔
کراچی میں واقع صدر لنڈابازار شہریوں کی توجہ کامرکز بناہواہے۔سردی ہو یا
گر می کراچی کے باسیوں کی جانب سے لنڈابازارمیں گرم ملبوسات سمیت دیگر
اشیاء کی خریدوفروخت جاری ہے۔
لنڈابازارمیں موجود پرانے کپڑوں اورجوتوں کے ٹھیلے لگانے والے افراد لوگوں
کوآوازیں لگاکر اپنی جانب متوجہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔بازارمیں
جیکٹیں،سوئٹرز،موزے،لحاف ودیگر گرم ملبوسات کی خریداری کے لیے شہریوں کا
آناجانالگارہتاہے۔