Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 20, 2016 05:20 pm views : 898

Location : Gaddafi Stadium, PCB Headquarter

Lahore- Najam Sethi Media Talk
  • Urdu

لاہور،آئندہ سال ایک بڑی ٹیم پاکستان آئے گی ، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال ایک بڑی ٹیم پاکستان آئے گی اللہ کرے کہ حالات ٹھیک رہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آنے والی ہے اور آئندہ برس دنیائے کرکٹ کی ایک بڑی ٹیم پاکستان آئے گی اور لاہور میں میچ کھیلے گی جب کہ پی ایس ایل کی بھی تیاریاں مکمل ہیں، بس دعا ہے کہ پاکستان کے حالات بہتر رہیں اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ برسبین ٹیسٹ جیسے میچ کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں پاکستان ٹیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت زبردست کم بیک ہوا اور میچ انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ بن گیا لیکن بدقسمتی سے کامیابی حاصل نہ ہوسکی تاہم ناکامی کے باوجود پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان مصباح الحق پاکستان کا اثاثہ ہیں اور ٹیم میں رہنے یا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔
چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی کا کہنا تھا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ساتھ ضرور کھیلے گا اور وہ کبھی بھی نہیں چاہے گا کہ پاک بھارت میچ نہ ہوں کیوں کہ روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے میچ سے آئی سی سی کو 20 فیصد زائد منافع ہوتا ہے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved