Dec 21, 2016 12:23 pm
views : 887
Location : CM House
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah meets Corps Commandor Karachi Shahid Baigh Mirza
کراچی ،کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ کراچی آپریشن کے اچھے نتائج نکل
رہے ہیں اور ہم کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ
جنرل شاہد بیگ مرزا نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات
میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی حکمتِ عملی سمیت کراچی کے امن
کو مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کے لیے ہم نے بہت
قربانیاں دی ہیں، اداروں کے درمیان تعاون کومستحکم کیا ہے، کراچی آپریشن
کے اچھے نتائج نکل رہے ہیں اورہم کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے نہیں دیں
گے۔